ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مغربی بنگال اور بہار سمیت ملک کی 15 ریاستوں میں تیز بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

مغربی بنگال اور بہار سمیت ملک کی 15 ریاستوں میں تیز بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

Wed, 21 Aug 2024 16:49:06    S.O. News Service

نئی دہلی، 21/ اگست (ایس او نیوز /ایجنسی ) شمالی ہند سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس درمیان محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ کے روز میزورم، ناگالینڈ، تریپورہ، کیرالہ، آسام اور میگھالیہ میں زوردار بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔ وہیں دہلی-این سی آر کے سلسلے میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ یہاں بادل چھائے رہیں گے اور کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوگی۔ مشرقی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اور اترپردیش کے کچھ حصوں میں بھی ہلکی اور درمیانی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ملک کی دوسری ریاستوں کی بات کی جائے تو بہار کے 4 ضلعوں میں تیز بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ باقی ضلعوں میں ہلکی بارش ہونے کے آثار ہیں۔ کیمور، روہتاس، اورنگ آباد اور گیا میں تیز بارش کے سلسلے میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے اور کسانوں کو خاص طور پر الرٹ کیا ہے۔

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران لکشدیپ، وسط مہاراشٹر، کرناٹک کے کچھ حصوں، مشرقی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، اترپردیش کے کچھ علاقوں اور آسام و میگھالیہ میں ایک دو مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ کچھ مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔ ان ریاستوں کے علاوہ ودربھ، مغربی بنگال کے گنگا کے علاقے، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں ہلکی سے درمیانی بارش اور کچھ علاقوں میں زوردار بارش ہوسکتی ہے۔ لداخ، مغربی راجستھان، سرراشٹر اور کچھہ میں بھی ہلکی بارش ہونے کے آثار ہیں۔


Share: